چاپ        ارسال به دوست

رہبر معظّم کا حج کے عظیم الشّان اجتماع کے نام پیغام

بسم الله الرحمن الرحيم

والحمدالله رب العالمين و صلي الله علي محمّد و آله الطاهرين

آپ خوش نصیبوں پر بڑے اشتیاق و احترام کے ساتھ درود و سلام ہو کہ جنہوں نے قرآنی دعوت پر لبیک کہتے ہوئے خانہ خدا کے مہمان بننے کا شرف حاصل کیا ۔ پہلی بات یہ ہے کہ اس عظیم نعمت کی قدردانی کریں اور اس بے مثل فریضے کے انفرادی ، اجتماعی ، روحانی اور بین الاقوامی پہلوؤں کے سلسلے میں غور و فکر کر کے اس کے اہداف سے نزدیک ہونے کی کوشش کریں اور رحیم و قدیر میزبان سے اس امر کیلئے مدد مانگیں ۔ میں آپ کے ساتھ ہم دل اور ہم زبان ہو کر پروردگارِ غفور و منّان سے دعا کرتا ہوں کہ آپ لوگوں پر اپنی نعمت کو کامل فرمائے اور جیسے اس نے سفرِ حج کی توفیق دی ہے ، اسی طرح کامل حج ادا کرنے کی بھی توفیق عطا فرمائے اور پھر اسے اپنے کرم کے ساتھ قبول کر کے آپ کو پُر ہاتھوں اور مکم