» English » فارسی
» Français » العربية
» русский » اردو
 
صفحه اصلی > كورسز > اجتہاد  
ڈاکٹریٹ (P.H.D) کے مساوی سطح 4 (اجتھاد)

یہ 5سال کاکورس ہے کہ جو اصول اور فقہ کے درس خارج میں 4سال کے 94درسی واحد پر مشتمل ہوتا ہے اور 48واحد اور استاد رھنما کے پاس درس خار ج کے سلسلہ میں تعلیمی جداگانہ طور پر اصول اور فقہ کی رھنمائی اور مشورت حاصل کرنے کے لئے ھفتہ وار مراجعہ 16واحد کے برابر ہے اور درس خارج میں تحصیل کرنے کے لئے مقدماتی اور تکمیلی دروس کے عنوان سے 26واحد کے برابر اور 5ویں سال میں 4واحد کا رسالہ تدوین کیاجاتا ہے اس کورس میں داخلہ لینے والے سطح 3(کارشناسی ارشد) کے ایسے فارغ التحصیل طلاب ہوتے ہیں جو مد نظر شرائط کے حامل ہوں گے یہ دورہ در حقیقت اصول اور فقہ کے درس خارج کا ایک تخصصی کورس ہے کہ جو طلاب کرام و فضلاء عظام کی علمی بنیاد کی تقویت کے ساتھ ساتھ تحقیقی فعالیت بھی ہے کہ جو اجتھاد اور فقھی ابواب میں استنباط کے طریقوں تک رسائی حاصل کرنے کے لئے بنایا گیا ہے .

 
 
 

اس سطح کے طلاب اور محققین، حوزہ علمیہ میں موجودہ مراجع عظام اور علماء کرام کے درمیان سے اپنی پسند کے مطابق اساتذہ کا انتخاب کرتے ہیں اور ان کے درس میں شرکت کرتے ہیں تحصیلی سال کے آغاز میں طلاب گرامی اپنی علمی فعالیتوں کو نتیجہ خیز بنانے اور با ھدف کرنے کے لئے اصول و فقہ میں تعیین درس کے بعد اس بات کی رعایت کرتے ہوئے کہ کلاسوں کا ایک دوسرے سے ٹکرائو نہ ہو رھنما اساتذہ کی تعیین کرتے ہیں طلاب کی ذمہ داری ہے کہ علمی اعتراضات برطرف کرنے ، روش تحصیل میں رھنمائی اور درس خارج میں ارتقاء اور استاد کے دروس لکھنے کے لئے ھفتہ وار متعلقہ اساتذہ کی رھنمائی اور جلسوں میں شرکت کریں .

اس طرح سے کہ طلاب تمام دروس تمام کرنے اور علمی رسالہ لکھنے کے بعد فارغ التحصیل ہو جاتے ہیں جامعہ المصطفی (ص) العالمیہ اس سطح میں بھی دیگر تمام تعلیمی کلاسوں کی طرح تمام مراحل کی انجام دہی کی شناسائی ، انتخاب ، رھنما اساتذہ کو جذب کرنے ، کلاسوں کا انعقاد ، حضور و غیاب اور آخری سال کے امتحانات کا ذمہ دار ہوگا .

 سطح 4(P.H.D) کے بعد ان تمام اصول اور قوانین کے استعمال کا مرحلہ آجاتا ہے کہ طلاب اور علماء اپنی استعداد کو بروئے کار لاکر قرآن اور احادیث سے فقھی مسائل کا استنباط کرکے رفتہ رفتہ علمی مدارج طے کرتے چلے جاتے ہیں کہ جس کی کوئی حد نہیں ہے ۔