» English » فارسی
» Français » العربية
» русский » اردو
 
صفحه اصلی > خدمات اور سہولتیں  > اداری اور ویلفیئر 

غیر ایرانی علماءا ور طلاب کی معاشی ، اداری اور کاونسلر جیسے مختلف ابعاد و جوانب میں گوناگوں ضرورتوں کی تکمیل کے لئے امور طلاب اور خانوادہ کے مرکز کی فعالیتوں کو اپنے آپ سے مخصوص قرار دیا ہے ۔ اس مرکز کی کوشش یہ ہے کہ سہولتیں فراہم کرنے میں دقت اور سرعت کی محدودیت  اور اسباب پر نظر رکھتے ہوئے طلاب محترم کی رضایت حاصل کرے ۔

ویلفیئر خدمات

اس مرکز کی دیگر سہولتیں اور خدمات ویلفیئر امور ہیں کہ جوطلاب اور فضلاء سے براہ راست ارتباط میں تعلیم جاری رکھنے کے لئے مناسب سکون دینے کی غرض سے براہ راست اور بلا واسطہ معاشی خدمات اور سہولتیں پیش کرتا ہے ۔ مخصوص معلوماتی ذخیرہ تمام معلومات اور ضروری تعداد کو شامل ہے کہ جو ویلفیئر امور کے ادارہ  میں فراہم کیا گیا ہے کہ اس کی بنیاد پر امور مسافرت، ایران میں طلاب کے حضور و غیاب اور ضروری مالی ادائیگی وغیرہ جیسی خدمات پیش کی جاتی ہیں یہ خدمتیں تین کلی محور کے تحت پیش کی جاتی ہیں ۔

۱۔ سہولتیں : یہ خدمات مورد ضرورت مرحلوں کو طے کرنے کے بعد تحقیق اور  چھان بین کرنے  اور معلومات دریافت کرنے اور امور طلاب کے رفاہی چائینل میں ثبت ہونے کے بعد تعلیمی امداد رہائشی اپارٹمنٹ کے علاوہ میں رہائشی امداد اور ولادت فرزند اور تعاون قوانین کے مطابق ہوتا ہے ۔

۲۔ خصوصی خدمتوں کے لئے کمیشن : یہ کمیشن طلاب کی حادثاتی اور خاص مشکلات کی رسیدگی کرنے کے لئے فعالیت کرتا ہے درخواست فارم کی جمع آوری ، مورد احتیاج معلومات حاصل کرنے اور کارشناسی کے ذریعہ ضروری تحقیقات کرنے کے بعد ہر ہفتہ کمیشن کی نشست ہوتی ہے اور طلاب کے مکان کی پگڑی ، گھریلو ضروری سامان ، خصوص اور بلا معاوضہ امداد ، مبلغین ، محققین اور ثقافتی کام کرنے والے طلاب کی حمایت جیسی مشکلات اور ضرورتوں کے بارے میں اقدام کرتا ہے۔

۳۔ مسافرت : مسافرتی خدمتیں طلاب کی قبولیت اور یہاں آنے کے بعد سے لیکر تعلیمی دورہ کے اختتام اور ملک سے خارج ہونے تک پیش کی جاتی ہے ۔ یہ شعبہ موجودہ قوانین اور ضوابط پاسپورٹ بنوانے کا خرچ ، ٹکٹ کا خرچ طلاب کو تعلیم کے وقت اور فارغ التحصیل ہوتے وقت طلاب کے لئے ایئر لائنس سے خصوصی کنسیشن سے خط و کتابت کے ذریعہ اپنی سروس پیش کرتا ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ مذکورہ ویلفیئر سروس پر نظر رکھتے ہوئے تمام بجٹ میں سے زیادہ تر بجٹ رفاہی مدیریت کے توسط مرکز امور طلاب اور خانوادہ سے اختصاص رکھتا ہے ۔

اداری خدمات

غیر ایرانی طلاب ، آرگنائزیشن اور اداری ضرورتوں کا جواب دینے اور ان کے امور کی رسیدگی کرنے کے لئے تا کہ تیزی کے ساتھ خدمات پیش کرے تا کہ طلاب اور روحانیوں کی حکومتی تنظیموں میں آبرو محفوظ رہے شہر قم میں غیر ایرانی طلاب کی اقامت کے لئے اداری قانونی ضرورتوں کی رسیدگی قانونی ہونے کے علاوہ دوگنا سرعت اور دقت کی طالب ہے اداری امور کا حفاظتی اور انتظامی تنظیموں سے براہ راست رابطہ ہے لیکن معرفی ، امور ہویتی یعنی اقامت ، ویزہ ، نیشنلٹی ، رفت و آمد ، گوناگوں قسم کی گواہی اور طلاب کے مورد نیاز تعلیمی اور اقامتی اعلانات، اداروں اور سفارتخانوں کے ذمہ ہیں ۔

اسی طرح شہریہ ، آیات عظام کے دفاتر میں شہریہ کے لئے معرفی اور گواہی ، حوزوی اداروں میں معرفی نامہ ، کمیٹیوں اور تنظیموں کے ساتھ ضروری ہمآہنگی ، فارغ التحصیل طلاب کے امور کی رسیدگی ، حساب چکانا وغیرہ ، جیسے سارے امور اس مرکز کے ذمہ ہیں ۔

کاونسلر سے متعلق خدمات

ایران میں غیر ایرانی طلاب کے آنے جانے ، ویزہ کی مدت بڑھانا اور ویزہ حاصل کرنا جو طلاب اور خانوادہ کے لئے کافی وقت اور فکری تشویق کا باعث ہوتا ہے ۔

ویزہ اور پاسپورٹ کا شعبہ انتظامی ، قانونی اور امور خارجہ سے متعلقہ سفارتخانہ سے ربط اور ہمآہنگی اور مشورت کے ساتھ رجوع کرنے والوں کی ہدایت اور رہنمائی کرتے ہوئے طلاب محترم کی مشکلات کو برطرف کرنے کے لئے ان کی عزت نفس کا تحفظ کرتا اورکاونسلر سے متعلق امور میں سہولت پیدا کرتا ہے یہ مسئلہ قانونی اور حفاظتی نزاکت کو دیکھتے ہوئے اور طلاب کی تعلیمی مشکلات پر نظر کرتے ہوئے ان ادارہ کی مختلف ذمہ داریاں ہو گئی ہیں قانونی طور سے قبول شدہ طلاب اور پہلے درجہ کے ان کی کفالت میں رہنے والوں کی اقامت، پاسپورٹ کھو جانے یا پہلا تمام ہونےکے بعد دوبارہ اقامہ لگانا ، اسی طرح قانونی طور پر طلاب اور ان کے تحت تکفل کے لئے تجدید اقامت ، خارج ہونے کے لئے ویزہ صادر کرنا یا مدت بڑھانا موقت (Temporary)مسافرت کی سند کہ جو امور خارجہ سے مربوط ہے لیکن اس کام کو یہ ادارہ انجام دیتا ہے اسی طرح ڈرائیوری لائسنس کے لئے گواہی نامہ دینا ٹیکسیوں کو اپنے نام کرنے یا بورڈ نمبر تبدیل کرنے یا ثبت احوال (ولادت کی سرکاری سارٹیفیکٹ )یعنی ولادت اور وفات کی گواہی کی معرفی اس ادارہ کی ذمہ داری ہے ۔