» English » فارسی
» Français » العربية
» русский » اردو
 
صفحه اصلی > خدمات اور سہولتیں  > تعلیم خانوادہ  > حضرت فاطمه (س) تعلیمی مرکز  

حضرت فاطمہ (ع) تعلیمی مرکز

گزشتہ چند سالوں کے دوران طلاب کے اہل خانہ سے مخصوص "حضرت فاطمه (ع) تعلیمی مرکز" کی سرگرمیوں کے باعث زیر تعلیم طلاب کے اہل خانہ میں نمایاں علمی ترقی دیکھنے میں آئی ہے کہ جس سے "المصطفےٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی " اور زیر تعلیم طالبات اپنے بلند مقاصد سے نزدیک ہوئے ہیں۔ "حضرت فاطمہ (س) تعلیمی مرکز" میں طلاب کے ان اہل خانہ کو داخلہ دیا جاتا ہے کہ جنہیں "دینی مدارس برائے طالبات" میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع نہیں مل سکا یا انہیں اس کا امکان میسر نہیں  ہوا لہٰذا انہیں اس تعلیمی مرکز کے ذریعے اسلامی علوم اورمعارف کی تعلیم دی جاتی ہے ۔ یہ تعلیمی مرکز طالبات کی ضروریات کے پیش نظر پرائمری اور ہائی سطح پر قرآنی ، علمی ۔ عملی اور ثقافتی کلاسوں کے علاوہ معارف، ہنر وغیرہ کی تعلیم کا اہتمام کر چکا ہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق "دینی مدارس برائے طالبات" کی نسبت اس مرکز میں زیر تعلیم طالبات بہتر انداز میں کامیابی کی منازل طے کر رہی ہیں ۔ اس مرکز میں تعلیمی پروگراموں کے ساتھ ساتھ ثقافتی اور تربیتی سرگرمیاں ؛ سیرو تفریح، رنگا رنگ مقابلوں ، مختلف النّوع نمائشوں اور قومی سطح کی مختلف فعالیتوں میں شمولیّت کے قالب میں انجام دی جاتی ہیں ۔

اس کے علاوہ درسی اوقات میں طالبات کی آسودگی اور اطمینان کے لیے "ڈے کئیر سینٹر" اور مناسب رفاہی و فلاحی سہولیات کا بندو بست بھی کیا گیا ہے ۔