» English » فارسی
» Français » العربية
» русский » اردو
 
صفحه اصلی > خدمات اور سہولتیں  > تعلیم خانوادہ  > الامین ایجوکیشنل کمپلیکس  

الامین ایجوکیشنل کمپلیکس

طلبہ کے اہل خانہ میں وطن واپسی کا رجحان اس امر کا موجب بنا کہ ان کے بچوں کو اپنے ملکی نظام تعلیم کی بنیاد پر تعلیم فراہم کی جائے اس ضرورت کے پیش نظر بعض ملتوں نے اپنے علیٰحدہ اسکول قائم کر کے طلبہ کو داخلے بھی دئیے ہیں لیکن یہ مسئلہ بے تحاشا مالی اخراجات اور تجربہ کار تعلیمی اسٹاف کی کمی سے قطع نظر کچھ مشکلات کا بھی باعث بنا ۔ امور خانوادہ ڈپارٹمنٹ سے منسلک ادارہ تعلیم نے وزارت تعلیم و تربیت کی "آرگنائزیشن برائے بیرون ملک مدارس" سے اجازت نامہ حاصل کر کے عرب زبان  بچوں کے لیے الامین کمپلیکس قائم کیا تاکہ محترم عرب طلبہ کی ایک اہم پریشانی کا سدّباب کیا جا سکے ، الامین کمپلیکس کویت کے نظام تعلیم کی بنیاد پر بچوں اور بچیوں کے لیے پرائمری ، مڈل اور ہائی سطح کی تعلیم فراہم کرنے کی غرض سے قائم کیا گیا ہے اور اس نے ایرانی شمسی سال 88 – 87 سے اپنی تعلیمی فعالیت کا آغاز کر دیا ہے ۔

امور خانوادہ ڈپارٹمنٹ سے منسلک ادارہ تعلیم اپنے اہداف اور فرائض کے تحت تمام غیر ایرانی خیراتی اور غیر منافع بخش اسکولوں کی نگرانی کرتا ہے تاکہ ان کی اداری اور تعلیمی مشکلات حل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے تعلیمی و تربیتی نصاب کو بھی بہتر بنایا جا سکے ۔