» English » فارسی
» Français » العربية
» русский » اردو
 
صفحه اصلی > سربراہ  > سربراہ کا پیغام  

جامعۃ المصطفی کو اس بات کا افتخار حاصل ہے کہ اس نے اپنی آغوش تمام دانشوروں اور علم دوست افراد کیلیے کھول رکھی ہےتا کہ آپ اپنی روحانی و معنوی فعالیت اور دوستانہ خدمت کو پیش کر سکیں۔ایسے دور میں جب  بشریت کا قافلہ  معنویت اور دینی اقدار کی طرف راغب ہو تو ایسی صورت میں تعلیمی اور تحقیقی  اداروں کے کاندھوں پردینی رسالت کی بہت بڑی ذمہ داری عاید  ہوتی ہے۔

قابل فخر اسلامی تہذیب و تمدن کی تعمیر و ترویج اس انسانی اور الٰہی پیغام کیلیے حلقہ وصل ہے۔

جامعۃ المصطفی کہ جسکا نام متقیوں کے پیشوا  خاتم الانبیاء  کے خوبصورت و دلربا  نام سے مزین کیا گیاہے۔

اسے اپنے اوپر فخر حاصل ہےکہ  عظیم دینی و علمی ادارہ ہونے کے علاوہ الٰہی و توحیدی افکار نیز انسانی و معارف اسلامی کے نظریات  قرآنی، مصطفوی اور علوی تعلیمات کے ساتھ

ساتھ عصر حاضر  کی انسانی ضرورتوں کو حل کرنے کی اپنی انتھک کوشش جاری رکھی ہے اور آپ سبھی حضرات سے فکری، معنوی اور ثقافتی روابط کو وسعت و فروغ دینے کا خواہاں ہے اور تمام حق مدارن اور صاحبان فضل و دانش سے گرم جوشی کے ساتھ ہاتھ ملانے  کیلیے تیار ہے۔