» English » فارسی
» Français » العربية
» русский » اردو
 
صفحه اصلي > خدمات اور سہولتیں  

المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طلبہ کو دو گروہوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے ، پہلا گروہ ان طلبہ کرام پر مشتمل ہے کہ جو علوم و معارف کی تحصیل کے لیے دنیا بھر کے دورترین ممالک سے سخت مشکلات برداشت کر کے ایران تشریف لائے ہیں اور دوسرا گروہ ان محترم طلاب کا ہے کہ جو اپنے ممالک میں ہی المصطفیٰ کی منظور شدہ شاخوں میں زیر تعلیم ہیں ۔

المصطفیٰ ان دونوں گروہوں کی ضروریات کے مطابق انہیں سہولیات اور خدمات پیش کرتا ہے ۔

چونکہ ایران سے باہر کے طلبہ اپنی ہی سرزمین پر مقیم ہیں لہٰذا انہیں صرف ماہانہ وظیفہ دیا جاتا ہے یا ضرورت کے پیش نظر ہاسٹل کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے لیکن ایران میں مقیم طلبہ کو امیگریشن کے خاص قواعد و ضوابط اور دیگر ضروریات کے پیش نظر مختلف قسم کی خدمات فراہم کی جاتی ہیں ۔

اس گروہ کے لیے پیش کردہ خدمات کی دو قسمیں ہیں :

۱۔اداری خدمات

۲۔ رفاہی خدمات

رفاہی خدمات اسکالر شپ کے قالب میں پیش کی جاتی ہیں جبکہ اداری خدمات میں مندرجہ ذیل امور شامل ہیں :

۱۔ ویزہ ارسال کرنا

۲۔ ایران میں اقامہ دینا اور اس کی تجدید کرنا

۳۔ آنے جانے یا صرف جانے کا ویزہ دینا اسی طرح ویزے کی مدت بڑھانا

۴۔ ہیلتھ انشورنس جاری کرنا اور اس کی تجدید کرنا

۵۔ ایران کے اندر اور باہر مصروف عمل مختلف اداروں کے لیے مقامی زبانوں میں طلبہ کے تعلیمی سرٹیفیکیٹ جاری کرنا

۲۔رفاہی خدمات :

۱۔ ہاؤسنگ الاؤنس اور ڈپازٹ (رہن ) کی ادائیگی

۲۔ سفر کے الاؤنس کی ادائیگی

۳۔ اسکالر شپ کی ادائیگی

۴۔ اقامہ اور پاسپورٹ اخراجات کی ادائیگی

۵۔ قرض کی سہولت

۶۔ اشیائے ضروریہ کی فراہمی

ان خدمات کی مختصر وضاحت یہ ہے :

تعلیمی ویزہ :

طلبہ کے المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں داخلے سے قبل لازمی ہے کہ ان کے لیے تعلیمی ویزہ جاری اور ارسال کیا جائے ۔ اس بنا پر المصطفیٰ وزارت خارجہ کے تعاون سے ان کے لیے ویزہ جاری کر کے ارسال کرتا ہے ۔

داخلے کے بعد طلبہ کا استقبال اور رہائش :

داخلہ ملنے کے بعد محترم طلاب کی ایران آمد پر ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا جاتا ہے اور انہیں المصطفیٰ گیسٹ ہاؤس میں ٹھہرایا جاتا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ان کی ایران آمد اور اقامہ کے دفتری امور پر کام شروع کر دیا جاتا ہے ۔

اقامہ :

المصطفیٰ میں چھ ماہ یا ایک سال کا اقامہ دیا جاتا ہے اور طلبہ کے لیے ضروری ہے کہ مدت ختم ہونے سے قبل اس کی تجدید کروائیں ۔

اقامہ کی تجدید :

اقامہ کی تجدید کے لیے ایک نظام قائم کیا گیا ہے جس کے تحت طلاب کرام اپنے مدارس کے ذریعے اقامہ کی تجدید کے لیے درخواست دیں گے ۔ اس کے بعد پاسپورٹ آفس تمام اداری اور انتظامی مراحل انجام دے کر تجدید شدہ پاسپورٹ درخواست دہندہ کے حوالے کر دیتا ہے ۔

سفر کا الاؤنس :

سفر کا الاؤنس مختلف تعلیمی مدارج کے دوران طلاب اور ان کے اہل و عیال کو قواعد و ضوابط کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا جبکہ خصوصی مہارتیں از قبیل حفظ ، تالیف ، تدریس اور تحقیق ۔۔۔رکھنے والے طلبہ کو زیادہ مراعات دی جائیں گی ۔

فارغ التحصیل طلبہ کے ساتھ رابطہ :

فارغ التحصیل طلبہ المصطفیٰ کے ساتھ رابطہ باقی رکھنے کی صورت میں ادارے کا ثقافتی تعاون حاصل کر سکتے ہیں کہ جس کے تحت انہیں ثقافتی تحائف ، مفید کتب اور دیگر تبلیغی لٹریچر ارسال کیا جائے گا ۔

رہائش :

المصطفیٰ کے طلبہ کو مختلف ضوابط از قبیل شادی شدہ یا غیر شادی شدہ ہونا وغیرہ کی بنیاد پر رہائش کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں ۔

غیر شادی شدہ طلبہ :

غیر شادی شدہ طلبہ کو مدارس میں یا متعلّقہ ہاسٹل میں رہائش دی جاتی ہے اور تعلیم مکمل ہونے تک ان کے لیے یہ سہولت برقرار رہتی ہے ۔ مدارس یا ہاسٹل میں قیام کے دوران طلبہ کے لیے رفاہی خدمات اور مناسب خوراک کا بھی انتظام کیا گیا ہے ۔

شادی شدہ طلبہ:

شادی شدہ طلبہ کے لیے دو طریقوں ( مکان کی فراہمی یا ہاؤس ڈپازٹ (رہن ) کی ادائیگی ) کے ذریعے رہائش کا بندوبست کیا جاتا ہے ۔

ان افراد کے لیے دیگر خدمات یہ ہیں :

۱۔ ماہانہ وظیفہ

۲۔ علاج معالجے کی سہولیات

۳۔ رفاهي – تکميليخدمات اور سہولیات

۴۔ ان طلبہ کے لیے خدمات کہ جنہیں باقاعدہ معاہدے کے تحت داخلہ دیا گیا ہے ۔

ویب سائیٹ:

مرکز برائے امور طلاب و خانوادہ کی ویب سائیٹ سے استفادہ کرنے کے لیے قارئین انٹرنیٹ ایڈریس.www.csfa.miu.ac.ir کا وزٹ کر سکتے ہیں ۔