» English » فارسی
» Français » العربية
» русский » اردو
 
صفحه اصلی > خدمات اور سہولتیں  > اسکان (رہائشی بندوبست) 

رہائشی مشکل بہت بڑی اور ایک اہم مشکل ہے کہ اس کی کمی یا اس کے نہ ہونے سے  انسان کی زندگی اساسی بحران میں تبدیل ہوجاتی اور طلاب کی علمی اور تحقیقی فعالیت میں مانع ہوتی ہے طلاب اور ان کے خانوادہ کے لئے پر امن ماحول اور پر سکون فضا کی فراہمی المصطفی(ص) یونیورسٹی کی ایک پالیسی ہے امور طلاب اور خانوادہ کا مرکز تاسیس کرکے اسباب اور محدودیتوں کے پیش نظر رہائشی مکانوں کے لئے المصطفی کی کمیٹی میں دستور العمل منظور ہوا ہے تا کہ طلاب کی بکثرت درخواست کی بنا پر اپارٹمنٹ دینے کے لئے قوانین اور امتیاز معین کئے جائیں ۔

اس وقت شہید بہشتی ، شہید صدوق ، علامہ شرف الدین اور شہید صدر اپارٹمنٹ دسیوں ملت کی سینکڑوں فیملیوں کے رہنے کی جگہ قرار پایا ہے جو ۳/سال تک رہنے کے حقدار ہیں اور یہ اپارٹمنٹ زیادہ تر مختلف اقوام کے خیر افراد کی رقم سے بنائے گئے ہیں ۔

المصطفی(ص)یونیورسٹی کے رئیس محترم کی فعالیت کی بنیاد پر یہ مرکز مستقبل قریب میں ۵۰۰۰/ اپارٹمنٹ بنانے کا پروگرام رکھتا ہے ۔ حفاظت ، تعمیر ، ضرورت کے اسباب اور مایحتاج کی فراہمی ، رہنے والوں کا حفاظتی اور ویلفیئر کنٹرول اور رسیدگی ، ثقافتی ، تعلیمی پروگراموں کا اجراء ثقافتی اور تربیتی تعلیمی ادارہ کی تائید سے ان عمارتوں کے مدیر حضرات کی ذمہ داری ہے ان بلڈینگوں میں ورزش کا ہال ، (تمام اسباب کے ساتھ )اجتماع کے لئے ایک ہال ، فضائے سبز ، دوکان اور dry cleaningوغیرہ فراہم کئے گئے ہیں  کہ جس سے استفادہ ہوتا ہے ۔