» English » فارسی
» Français » العربية
» русский » اردو
 
صفحه اصلی > خدمات اور سہولتیں  > میڈیکل کلینک  

 اس مرکز نے ماضی سے لیکر آج تک مشاورتی اور امدادی خدمتوں پر خاص توجہ دی ہے نیز اس بات کی کوشش کی ہے کہ محترم طلاب کی سلامتی اور حفاظتی حدود میں مناسب سہولتیں فراہم کرے لہذا امداد اور سلامتی کا شعبہ قائم کرکے ان فعالیتوں کی کیفیت اور مقدار کو بڑھاوا دیا ہے ۔

امداد

معالجاتی صحت اور ذاکٹری ضرورتوں اور خانوادہ  کی سلامتی کی اہمیت کی جانب فوری توجہ ، امدادی اور اجتماعی سلامتی ادارہ کی اہم ترین ذمہ داری ہے ۔

غیر ایرانی طلاب اور ان کے خانوادوں کے معالجاتی اورحفظان صحت کے امور کو فراہم کرنا اور ان کے لئےدوڑ دھوپ کرنا حفظان صحت کے ادارہ کا اہم فریضہ ہے کہ جو مختلف پروگراموں کے ساتھ انجام پاتا ہے اس ادارہ کے مسؤلین اور ماہرین مسئلہ کی اہمیت کے پیش نظر حفظان صحت کے ضروری امور کی ضرورتوں کے لئے کوشش کرتے اور طلاب اور ان کے خانوادہ کے علاج اور مرض کی روک تھام کے لئے شب و روز سعی و تلاش  کرتے ہیں ۔

یہ ادارہ عورتوں اور مردوں کے شعبہ میں ۵/کریڈیٹس میں فعالیت کرتا ہے معالجاتی امداد کے کریڈیٹس، حفاظتی اور اجتماعی خانوادہ کی امداد ی پروگرام کو اس ادارہ کا حفظان صحت اور حقوق کا شعبہ اجراء کرتا ہے ۔

فوجی پاور ، اسپیشل اور اس سے بھی بالا تر معالجاتی مراکز جیسی تنظیموں سے اور ماتحت مدرسوں ، قومی انجمنوں سے رابطہ حفاظتی اور اجتماعی پروگراموں کی توسیع اور ہمآہنگی اور معالجاتی مراکز سے رابطہ اس ادارہ کا اہم ترین پروگرام اور فریضہ ہے ۔

مشورت (ایڈوائز) اور رہنمائی

مسرت بخش اور پر سکون ماحول بنانے اور مختلف مشکلات اور رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے اجتماعی ، خانوادگی اور تربیتی ایڈوائز جیسی سہولتیں طلاب اور ان کے خانوادوں کے اندر پائی جانے والی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور انھیں ترقی دینے کا ایک طریقہ ہے مشاورتی کلینک قوی مشاورین کی مدد سے ، اسلامی اور دنیاوی یونیورسٹیاں ، ڈاکٹری جس کا تعلق نفسیاتی بیماریوں کی ڈاکٹری سے ہوتا ہے اور نفس شناسی کی جانب رجحان کے ذریعہ خانوادہ کی قابل توجہ خدمتیں کرتا ہے ضرورت مند افراد کی خاص صورت حال مخصوص حالات پیدا کرتی ہے کہ جن ایڈوائز کلینک میں ماہر اور تجربہ کار مشاورین کی مدد سے برطرف کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔

یہ مرکز روزانہ تربیتی اور ذہنی بیماریوں کے علاج ، ڈاکٹری ، ذہنی امتحان و آزمائش (test) مشاورتی ، تعلیمی ، حقوقی ، ڈاکٹری اور ذہنی ڈاکٹری وغیرہ کے لئے طلاب کو روزانہ قبول کرتا ہے ۔

یہ مرکز رجوع کرنے والوں کی حمایت میں معتبر اجتماعی اور معالجاتی مراکز سے رابطہ کرکے ،مداوا اور ان کے علاج اور مشکلات کے راستوں کو آسان بنادیتا ہے اسی طرح یہ مرکز مشورت اور نفس شناسی کے موضوع سے متعلق پمفلیٹ اور بروشر شائع کرکے نیز اسپیشل کیسٹوں اور کتاب کی طباعت کراکے مراجعین کی معلومات کو بڑھاتا ہے اور یہ کلینک ہفتہ میں ہر دن رجوع کرنے والوں کو قبول کرتا ہے ۔