» English » فارسی
» Français » العربية
» русский » اردو
 
صفحه اصلی > مرکز برائے ترقی و ٹیکنالوجی  

مشن :

حکمت عملی ، طریقہ کار، پروگرامز اور انفارمیشن کے حوالے سے مختلف ممالک کی ضروریات کے پیش نظر المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کی عالم گیر مینیجمنٹ کے لیے انفراسٹرکچرز کی تشکیل اور ترقّی ۔

پالیسیاں :

-          تنظیمی اخلاق کی ترقّی اور اسٹریٹیجیک نقطہ نظر کا استحکام ؛

-          وژن ترسیم کرنے پر خصوصی توجہ دینا اور طولانی ، درمیانی اور مختصر مدت کے پروگرام کامیابی سے منعقد کرنے کے لیے انجام پذیر تمام تر سرگرمیوں کے لیے ہدایات جاری کرنا ؛

-          سرگرمیوں ، طریقہ کار اور قواعد و ضوابط کو مسلسل بہتر اور معیاری بنانا ؛

-          مینیجمنٹ آف آرگنائزیشنل نالج  (MANAGEMENT OF ORGANIZATIONAL KNOWLEDGE)  پر خصوصی توجہ دینا (اطلاعات کی جمع آوری ، درجہ بندی ، اعداد و شمار کا تجزیہ و تحلیل ، تنظیمی معلومات اور تجربات وغیرہ اس کے وظائف میں شامل ہیں)؛

-          اعداد و شمار اور مینیجمنٹ انفارمیشن کے جامع نظام (M.I.S) کا قیام اور مسلسل ارتقا ؛

-          انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (ICT) کی مینیجمنٹ کو مرکزی حیثیّت دینا اور (ICT) کے ذریعے مینیجمنٹ سسٹمز کی بہتری اور ترقّی کو خاص اہمیت دینا ؛