» English » فارسی
» Français » العربية
» русский » اردو
 
صفحه اصلی > اساتذہ کی تربیتی نشست  

مقدّمہ

تربیّت کی طرف توجّہ اور اس کو عملی جامہ پہنانے کی سعی و کوشش عصرِ حاضر کے تعلیمی اور تربیّتی اداروں کے لازمی امور میں سے ہے ۔ بالخصوص المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے لیے غیر ایرانی طلبہ کی تربیّت انتہائی حائز اہمیت ہے چونکہ ادارے کا ہدف ہے کہ یہ طلبہ کرام فارغ التّحصیل ہونے کے بعد اپنے اپنے وطن میں مؤثّر دینی اور مذہبی کردار ادا کر سکیں ۔   

المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ ثقافت نے بہتر انداز میں ادارے کے تربیّتی اہداف حاصل کرنے اور طلاّب کی تربیّت کے حوالے سے گرانقدر ہدایات اور تجاویز سے بہرہ مند ہونے کے لیے المصطفیٰ کی ممتاز علمی شخصیات کو اپنی تشویش اور جذبات سے آگاہ کیا اور آخرکار تربیّت کے امر کو انتہائی پرکشش بنانے اور اس کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کی غرض سے طولانی گفت و شنید کے بعد اس نتیجے پر پہنچا کہ طلبہ پر گہرے اور دیرپا اثرات اساتذہ کی جانب سے ہی مرتّب ہوتے ہیں ۔

لہٰذا متعلقہ ڈپارٹمنٹ نے اساتذہ کی سالانہ تربیّتی نشست کے علاوہ تمام تعلیمی مراکز میں تقریباً ایک ماہانہ تربیّتی نشست منعقد کرنے کی تجویز دی تاکہ تربیّت کو عام کرنے کی راہ میں حائل مشکلات کے بارے اساتذہ کے ساتھ بحث و تمحیص کی جا سکے اور ان موانع و مشکلات کو برطرف کرنے کی غرض سے لائحہ عمل بھی مرتّب کیا جا سکے ۔ اسی مقصد کے تحت اساتذہ کے سالانہ تربیّتی اجلاس کا پروگرام  ترتیب دیا گیا اور باقاعدہ منظوری کے بعد مندرجہ ذیل ضروریات اور اہداف و مقاصد کے تحت اس پر عمل درآمد بھی شروع کر دیا گیا ہے ۔

ضروریات

-          تربیّت کی تعلیم پر رتبی فوقیّت کی جانب توجہ مبذول کرانے کے ساتھ ساتھ اس کی اہمیّت اجاگر کرنے کی ضرورت ؛

-          تربیّت کے لیے دقیق، منظّم ، مدوّن اور قابل عمل پروگرامنگ کی ضرورت ؛

-          یہ سوال اٹھایا جاتا ہے کہ آیا درسی موضوعات اور کتابیں تربیّتی آئین نامے کے مختلف تقاضوں پر پورا اترتے ہیں یا نہیں ؟ اس کا جواب دینے کے لیے درسی کتابوں اور موضوعات پر تربیّتی آئین نامے کے مطابق نظر ثانی کی ضرورت ؛

-          تربیّتی امور میں اساتذہ اور درسی کتابوں کے سرنوشت ساز کردار پر توجہ کی ضرورت ؛

-          اساتذہ کے کردار کی نوعیّت مرکزی ہونے کے باعث تربیّت کے عظیم امر کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ان کا تعاون اور ہم خیالی جلب کرنے کی ضرورت ؛

اہداف

۱۔ تربیّت اور تعلیم کے باہمی امتزاج کی راہ ہموار کرنا ؛

۲۔ المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے تربیّتی آئین کی نسبت اساتذہ کی حدّ اکثر آشنائی کی راہ ہموار کرنا ؛

۳۔ تربیّتی آئین پر عمل درآمد کے لیے اساتذہ کی فکری اور عملی مشارکت سے بہرہ مند ہونا ؛

۴۔ تربیّتی نگاہ سے درسی موضوعات اور کتابوں پر نظر ثانی ، ان کی جدید تعریف اور از سرِ نو تالیف کی راہ ہموار کرنا ؛

۵۔ اساتذہ اور سٹاف کی توجّہ مندرجہ ذیل امور پر مرکوز کرنا :

الف ۔ تربیّت کے مدار پر تعلیم ؛

ب ۔ نظامِ تعلیم کو درپیش مشکلات اور چیلنجز کی یاد دہانی ؛

ج ۔ معاشرے میں تربیّتی اقدار نافذ کرنے کے لیے فکری تجربات کو فروغ دینے کے ساتھ تربیّتی بصیرت کی افزائش ؛

د ۔ تربیّت کے میدان میں درپیش کوتاہیوں ، سنہری مواقع اور لاحق خطرات کے ساتھ ساتھ لائق عمل اور لائق اجتناب امور کی  تحقیق و تفتیش ؛