» English » فارسی
» Français » العربية
» русский » اردو
 
 
 
صفحه اصلي > ہمارے بارے میں  

 

 

جامعۃ المصطفی ؐالعالمیۃ ایک علمی ، اسلامی اور بین الاقوامی تھائیلوجیکل یونیورسٹی ہے کہ جو پیغمبر رحمت خاتم الانبیاء حضرت محمد ؐکے اسم گرامی سے مزین ہوئی ہے ، اس نے الٰہی تعلیمات کے پیاسوں کی ضرورتوں کا جواب دینے اور اسلامی نظریات کی توسیع میں ایک نئی لہر دوڑانے اور جدید تحریک چلانےکو اپنی علمی مجاہدتوں میں سر فہرست قرار دیا ہے ۔

اس علمی ادارہ کے اغراض و مقاصد درج ذیل ہیں :

۱۔ پارسا اور متقی اسلامی دانشوروں ، مبلغین ، مدرسین ، محققین اور مجتہدین کی تربیت ؛

قرآنی اور اسلامی نظریہ کا بیان اور وضاحت اور اس میں گہرائی پیدا کرنا اور اسلامی نظریہ ، الٰہی اور انسانی معارف میں توسیع کرنا ؛

ان اغراض و مقاصد تک رسائی کے لئے جامعۃ المصطفی ؐکی اہم ترین عملی پالیسیوں کو مندرجہ ذیل مواردمیں بیان کیا جا سکتا ہے :

۱۔ اخلاقی اور اسلامی مدرسہ کے اقدار پر موقوف ایک متوازن اور جامع ترتیب ؛

اسلامی تعلیمی مراکز اور مدارس کی دیرپا روشوں پر تکیہ کرنا ؛

دینی نظریہ اور علم میں اضافہ اور اسلامی مآخذ کا ترجمہ کرنے کا اہتمام ؛

عقل و منطق کے سہارے تمام ادیان و مذاہب کے ساتھ گفتگو ؛

تربیت پر موقوف اور تحقیق پر مبنی فعالیت پر توجہ دینا ؛

اندرونی اور بیرونی معاملات میں انسانی کرامت کی حفاظت ؛

اسلامی اتحاد اور انسجام پر موقوف پالیسی کی بنا پر اسلامی مذاہب کے حدود کا احترام کرنا ؛

ایران میں جامعۃ المصطفی ؐسے وابستہ بعض مراکز درج ذیل ہیں

اسلامی تعلیمات اور زبان کا تعلیمی مرکز

فقہ اعلی تعلیمی یونیورسٹی

امام خمینی ؒیونیورسٹی

اسلامی مذاہب کا اعلی تعلیمی ادارہ (Institute)

علوم انسانی کا اعلی تعلیمی ادارہ (Institute)

(خواتین سے مخصوص)

بنت الھدی نامی اعلی تعلیمی ادارہ (Institute)

شارٹ ٹائم کورس اور مطالعاتی فرصت کا تعلیمی ادارہ

المصطفی ؐ E-learningکالج اور مراسلاتی نصاب (corresponded-course )

المصطفی ؐکے بین الاقوامی تحقیقاتی مراکز

زبان و ثقافت کا اسپیشل مرکز

جامعۃ المصطفی ؐکی برانچیں تہران ، مشہد ، اصفہان ، گرگان اور قم میں ہیں ۔

طلاب کی بیویوں اور بچوں سے مخصوص تعلیمی یونیورسٹی

جامعۃ المصطفی ؐچند ملکوں میں نمائندگی اور اس سے مربوط اور معاون ادارے رکھتا ہے کہ اسلامی کالج لندن،اسلامی کالج انڈونیزی اور غنا میں اسلامی یونیورسٹی کی طرف اشارہ کیا جا سکتا ہے ۔

اسی طرح کچھ اعلی تعلیمی مراکز جامعۃ المصطفی ؐکے زیر نظر فعالیت کر رہے ہیں کہ ان میں سے بعض درج ذیل ہیں :

اہلبیت ؑیونیورسٹی ، الاطہار یونیورسٹی سبطین کالج اور شہید صدر الج اور بعض ممالک میں تعلیمی اور اسلامی یونیورسٹی اور ادارے کے ساتھ بھی المصطفی ؐیونیورسٹی کا تعاون ہے ۔

المصطفی ؐکے اساتذہ اور علمی تنظیمیں :

اس وقت ۲/۵۰۰ سے زیادہ افراد ایران کے اندر اور باہر استاد اور علمی تنظیم کے عنوان سے فعالیت کر رہے ہیں ۔

تحصیلی اور Tendencyموضوعات

اس مجموعہ میں ۱۵۰ موضوع اور تعلیمی رجحان (Tendency) تعیین کے مرحلہ کو پہنچ چکی ہے کہ ان میں سے بعض موضوعات جو اجرائی مرحلہ میں ہیں ، درج ذیل ہیں :

فقہ و اصول ، فقہ و اسلامی تعلیمات ، فقہ مقارن ، فقہ سیاسی ، فقہ اقتصادی ، فقہ قضائی ، فقہ خانوادہ ، فقہ تربیتی ، فقہ معاشرہ ، تفسیر تقابلی ، قرآن و علوم اسلامی، فلسفہ اور عرفان اسلامی ، کلام اسلامی ،ثقافت اور تعلیمات ،تاریخ اسلام ، شیعہ شناسی ، ادیان و مذاہب ، معیشت ، تربیتی علوم ، تبلیغ و انفارمیشن ، سماجی مطالعے ، حقوق ، فارسی زبان اور اسلامی تعلیمات ، زبان اور عربی ادب اور اس کے علاوہ دسیوں تعلیمی موضوعات اور رجحانی دروس ۔

مرکز نشرواشاعت اور تدوین کتب :

جامعۃ المصطفی ؐاب تک گوناگوں اسلامی اور انسانی موضوعات پر ۱۰۰۰ /ہزار سے زیادہ درسی کتابوں کو مختلف زبانوں میں زیور طبع سے آراستہ کر چکا ہے ۔

اسی طرح ضرورت اور اہمیت کے پیش نظر جامعۃ المصطفی ؐنے ۵۰۰ /سے زیادہ تعلیمی یا تعلیم میں معاون کتابیں فراہم اور اس کی تدوین کی ہے ۔