» English » فارسی
» Français » العربية
» русский » اردو
 
صفحه اصلي > شعبہ تحقیق  

شعبہ تحقیقات کی نظارت اور اس کی نگراں کمیٹی

یادگاری جلسے:

الف: پروگراموں سے متعلق یادگاری جلسے

اس کا اطلاق ہر طرح کے یادگاری جلسہ یا کسی موضوع سے متعلق کانفرنس کے انعقاد پر ہوتا ہے، خواہ یہ جلسہ یا کانفرنس شعبہ تحقیقات کے نگراں کمیٹی کی طرف سے یہ یا کسی تحقیقاتی ادارے کے تعاون سے ہو۔

سالانہ آٹھ سے لیکر تیرہ یادگاری جلسہ پورے ملک میں اور دو سے لیکر پانچ یادگاری جلسہ ادارہ جامعۃ المصطفٰی کی نمائندگی میں منعقد ہوتے ہیں، اس یادگاری جلسہ  میں عصری علوم کے اہم موضوعات پر روشنی ڈالی جاتی ہے اور تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔

          یہ یادگاری جلسے چار سطح پر منعقد پر ہوتے ہیں ۱۔ مدارس کی سطح پر ۲۔ کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر  ۳۔ ملک گیر پیمانہ پر   ۴۔ بین الاقوامی سطح پر۔

ب:مشترکہ یادگاری جلسہ

          ادارہ جامعۃ المصطفی کا تحقیقاتی شعبہ بہت سارے یادگاری جلسہ کا انعقاد علوم انسانی اور مختلف اسلامی موضوعات کے اوپر حوزہ اور یونیورسٹی کی دوسری کمیٹیوں کے ساتھ مل کر انجام دیتاہے اس کے علاوہ ملک گیر پیمانہ پر بہت سے دوسرے یادگاری جلسوں میں اس کی شرکت قابل ذکر اور قابل ستایش ہے۔

نشست علمی اور تبادلہ خیال

          تعریف: برجستہ وصاحبان فکر و نظر افراد کا اجتماع کرکے ایک خاص موضوع پر گفتگو اور تقریر کے ذریعہ علمی راہ حل نکالنے نیز گول میز کانفرنس کی صورت میں نتیجہ خیز مقالہ پیش کرنے کو علمی نشست سے تعبیر کیا جاتا ہے۔

          علمی نشست تحقیقاتی کمیٹیوں نیز تعلیمی و تحقیقی اداروں کے ذریعہ منعقد ہوتی ہے۔ اس کی بھی تین سطح ہے

۱۔ایک گروہ اور ایک شعبہ کی سطح پر

 ۲۔ ایک مدسہ کی سطح پر

 ۳۔ مدرسہ کی سطح سے بالا تر ہو کر یعنی مختلف کمیٹیوں و گروہوں کے ساتھ ۔

          علمی نشست کے جلسات میں معمولا کی جانے والی تقاریر پر بحث و گفتگو کی جاتی ہے نیز سامعین و محققین اس موضوع سے متعلق تبادلہ خیال کرتے ہیں اور صاحبان نظر افرادایک گول میز کانفرس کی صورت میں اصل موضوع کے بارے میں جستجوو تحقیق کرتے ہیں ۔

          علمی مقابلے

          رجال شناسی، حدیث شناسی، کتاب شناسی اور دوسرے اسلامی موضوعات کی جستجو اور تحقیق کے عنوان سے طلاب و محققین کی دقیق اطلاعات و آگاہی کے لئے نیز جدید اعتراضات و شبہات کے جوابات سے آشناہونے کے لئے مدارس کے اندر علمی مقابلہ کے جلسات بھی منعقد ہوتے ہیں۔

شعبہ نشریات:

          جامعۃ المصطفی کے تحقیقاتی ادارے کا ایک شعبہ، شعبہ نشریات ہے کہ جو مذکورہ ادارے کی داخلی و خارجی فعالیت اور اس کی کارکردگی نیز اس کے چھوٹے بڑے منصوبے کو بسط و تفصیل کے ساتھ پیش کرنے کی غرض سے قائم کیا گیا ہے نیز اس کے ذریعہ سے شعبہ نشریات کی کمیت اور کیفیت کو فروغ دینا بھی مقصود ہے ۔

چنانچہ اس شعبہ سے مربوط اب تک جو فعالیت انجام دی جاچکی ہے وہ مذکورہ تفصیلات سے عبارت ہے :         

          ۱۔ نشریات سے متعلق ایک جامع لائحہ عمل کی تصویب اور اس کی منظوری

          ۲۔ انجمن نشریات کے اساسنامہ کی تصویب اور اس کی منظوری

۳۔ایک ایسے آئین نامہ کی تصویب  کی جوشعبہ نشریات کے اوپر ناظر ہو

۴۔ شعبہ نشریات اور دس سے زیادہ رسالہ اور مجلہ کی بررسی و چھان بین

۵۔پورے  سال نشریات کی کمیت و کیفیت سے متعلق چھان بین

۶۔انجمن اہل قلم اور مدیران حضرات کے جلسہ کا قیام

۷۔ مستند اور جامع نشریات کے خد و خال کی تصویب اور اس کا قیام

جامعۃ المصطفی کے تحت چلنے والے تحقیقاتی مراکز

۱۔ تحقیقاتی مرکز:

          موجودہ دنیا میں تحقیق کی اہمیت کے پیش نظر اور دنیا کے علمی مراکز میں شعبہ تحقیقات کی ضرورت نے اس چیز کو یقینی بنایا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر علم و تحقیق کو فروغ دیاجائے چنانچہ اسی پہلو کے پیش نظر ادارہ جامعۃ المصطفیٰ نے عالمی سطح پر تحقیقاتی سنٹر اور مرکز قائم کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے اور اب تک اس نے کیی ممالک میں تحقیقاتی مرکز قایم کیے ہیں۔

          عصر حاضر میں ادارہ جامعۃ المصطفی نے ملک کے اندر بین الاقوامی سطح پر ایک تحقیقی سنٹر قائم کیا ہے اور بیرون ملک، لبنان ، گرجستان، جرمنی، ملیشیا، ہندوستان میں اس کے شعبہ موجود ہیں۔

۔ جامعۃ المصطفی انٹرنیشنل ریسرچ  سنٹر

۔ مرکزالحضارۃ لتنمیہ الفکر الاسلامی، لبنان

۔ مرکز مطالعات اسلام و مسیحیت، گرجستان

۔ مرکز پژوھشی امین ، ملیشیا

۲۔مطالعہ کی سہولت

          ادارہ جامعۃ المصطفی نے مطالعہ کی طرف رغبت اور دلچسپی پیدا کرنے کے لئے محققین اور علم دوست افراد کے لئے معارف اسلامی، مکتب اہل بیتؑ اور اسلامی موضوعات پر مطالعہ کی سہولت کے عنوان سے اساتیذ، علمی شخصیات، پروفیسر حضرات کہ جو فردی و اجتماعی ، سیاسی و ثقافتی شعبہ سے تعلق رکھتے ہیں بہت سارے ممالک سے آنے کی دعوت دی ہے مطالعہ کی مدت ایک مہینہ سے لیکر نو مہینہ تک کی ہے کسی خاص ضرورت اور اہمیت کے پیش نظر یہ مدت ایک سال کےلئے توسیع ہوسکتی ہے، واضح رہے اس پورے دورے کے درمیان صرف ہونے والے اخراجات امیدوار کے ذمہ ہوں گے۔

مطالعہ کی  اس  فرصت سے استفادہ کرنے کے بعض شرائط یہ ہیں

۔ P.H.Dکی ڈگری ہو یا حوزہ کے درس خارج میں مشغول ہو

۔ یونیورسٹی یا کسی معتبر ادارے میں تدریس کی فعالیت انجام دی ہو

۔کسی طرح کی تحقیق و تألیف یاکسی علمی مقالہ کے اعزاز سے بہرہ مند ہو

۔جمہور اسلامی ایران کے آئین کا پابند ہو

۳۔بین الاقوامی یادگاری جلسے(عالمی پیمانہ پر یادگاری جلسے)

بین الاقوامی سطح پر علمی و تحقیقی شعبہ میں تبادلہ خیال کووسعت و فروغ دینے کے لئے ایک بہترین و مفید ترین روش جامعۃ المصطفی کے اراکین، محققین ، اساتذہ اور ان کی علمی شخصیات کا عالمی کانفرنسوں اور یادگاری جلسوں میں شرکت کرنا ہے تاکہ مذکورہ ادارہ کی علمی خدمات اور علمی صلاحیت کو متعارف کرایا جاسکے، چنانچہ اس حوالے سے جامعۃ المصطفؐیٰ نے بین الاقوامی کانفرنسوں اور جلسوں میں مشارکت اور حصہ لینے کے لئے عالمی سطح پر لائحۂ عمل اور منصوبہ تیار کیا ہے تاکہ اپنی مفید و مؤثر شرکت کو یقینی بنائے۔

۱۔ بین الاقوامی یادگاری جلسہ کا قیام

۲۔ بین الاقوامی کانفرنس اور یادگاری جلسہ میں سہیم و حصہ دارہو

۳۔ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت اور حاضری

۴: مشترکہ تحقیقاتی بجٹ کا قیام اور مفاہمتی قرارداد

          حوزہ ، یونیورسٹی اور علمی مراکز کے درمیان تحقیقی تعاون و ہماہنگی کو فروغ دینے کے لئے جامعۃ المصطفؐیٰ نے ایک مشترکہ بحٹ مفاہمتی دستاویز کی تجویز پاس کی ہے تاکہ تمام علمی مراکز حوزہ اور یونیورسٹی کے درمیان ایک مشترکہ علمی و تحقیقی لائحہ عمل کا قیام وجود میں آسکے یہ مشترکہ تحقیقاتی بحٹ ملک اور بیرون دونوں سطح پر ممکن ہے۔

تحقیقی فعالیت کی چھان بین اور اس کے پرگرام سے متعلق دفتر

۱۔ تحقیقاتی منصوبہ اور اس کا ارتقائی پروگرام

          ۱۔تحقیقات سے متعلق عظیم منصوبہ اور بڑے  پیمانہ پر حکمت عملی اور اس کے اہداف کے حوالے سے اولیت بندی اور اس سے پوری طرح آگاہی ۔

          ۲۔ بڑے تحقیقاتی پروگرام اور اس کے اہداف کی بنیاد پر ایک عظیم منصوبہ کی تجویزاور پیش کش۔

          ۳۔تصویب شدہ پروگرام کو نافذ کرنے والے دفتر کی سیاست اور اس کے اہداف کو محقق کرنے کی حکمت عملی، نیز اس سے متعلق آگاہی و چھان بین۔

          ۴۔ مختلف شعبہ اور مختلف کمیٹیوں کی مجموعی سیاست اور اس کے علمی اہداف و اقدام کی منظوری۔

۲۔تہذیب و ثقافت کو استحکام بخشنے والا  لائحہ عمل، تحقیقاتی امور اور اس سے استفادہ کی حکمت عملی

          ۱۔ ایک جامع تحقیقاتی نظام(آئین نامہ) کی تجویز

          ۲۔ چھان بین کے پروگرام نیز مثبت اصلاحی نتائج سے بنحو احسن استفادہ کرنے کی حکمت عملی

          ۳۔ منصوبہ بندی کے ساتھ فعالیت انجام دینے والی تہذیب کا فروغ اور عصر حاضر کے تقاضے کے مطابق وظیفہ شناسی اور اس پر عمل در آمد۔

          ۴۔ ایسے پروگرام کی تجویز جو کمیت اور کیفیت کے اعتبار سے مطالعہ اور تحقیقاتی وظائف کی اہمیت پر زور دینے اور بڑے پیمانہ پر جامعۃ المصطفیﷺ کے تحقیقی شعبہ، تحقیق کے حجم اور سہم میں اضافہ کا باعث ہو

          ۵۔ شعبہ تحقیقات کے لائحہ عمل کو مزید مستحکم کرنا اور اس کے نہج اور اصول کو مزید فروغ دینے کےلئے تعاون کرنا۔

          ۶۔جامعۃ المصطفی کی جانب سے ایک ایسےجامع تعلیمی نظام کا قیام جو تحقیق محور ہو۔

۳۔ تحقیقات کے شعبہ میں عزم و ارادہ کو سنجیدہ و فعال بنانے کی صلاح و کوشش

          تعریف : تحقیقاتی ٹیم اور تحقیقی کمیٹی اور اس کے دفتر کو منجملہ فعال کرنے کی جد و جہد

۴۔اطلاعات کی جمع آوری اور اس کے نقل کے طریقہ کو یقینی بنانا اور اس کو نظم و نسق عطا کرنا نیز اس کی تحلیل و بررسی کرنا۔

          ۱۔ اطلاعات کی فراہمی اور اس کے نقل و انتقال کو منظم و آراستہ شکل دینا

          ۲۔ تحقیقی فعالیت اور اس کے اہداف و مقاصد کے سلسلہ میں مذکورہ تنظیم اور شعبہ کے مطمح نظر کو صحیح طریقےسےپیش کرنا اور اس کا تجزیہ ۔

          ۳۔شعبہ تحقیقات کی سالانہ کار کردگی اور اس کی مکمل رپورٹ۔

۵۔شعبہ تحقیقات کے چھوٹے بڑے پروگرام اور اس کے مثبت ا ور نتیجہ خیز منصوبے کی صلاح اور تجویز

          ۱۔تحقیقی چھان بین اور اس پر نظارت رکھنے والے ایک ادارے کی تجویز کہ جو مسلسل اس کی نگرانی کرے۔

          ۲۔تحقیقی چھان بین اور نظارت کے لئے ایک جامع و ہمہ گیراصول و ضوابط کی تعیین

          ۳۔ تحقیقی شعبہ جات کی کارکردگی اور فعالیت پر اسٹراٹیجک نظارت اور اس کے مثبت اور مفید معیار کا تعین

          ۴۔ مذکورہ  پروگرام اور منصوبہ کو مخمصہ اور بحران سے نکالنے والی تجاویز کی شناسائی اور ایسے لائحہ عمل کی منظوری جو اس کی ترقی کے لئے معاون و مددگار ہو۔

          ۵۔ بلند اہداف کے شعبہ میں ایک ایسے اصلاحی پروگرام اور منصوبہ کی تجویز جو طویل المیعاد اور طولانی موت ہو۔

          ۶۔ حسب دستور اور موقع و محل کے لحاظ سے تحقیقی فعالیت اور اس کی کارکردگی پر دقیق نظارت اور اس کی اصلاح ۔